پاکستان انڈر 19 ٹیم  کےفائنل میں شکست دینے کے بعد وطن واپسی  پر شاندار استقبال

12

اسلام آباد، 22 دسمبر ( اے پی پی): پاکستان انڈر 19 ٹیم ایشین انڈر 19چیمپئن کی وطن واپسی پر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ تک  ہیروز کا جگہ جگہ  زبردست استقبال کیا گیا۔

کھلاڑیوں نے فائنل جیتنے کی خوشی میں پی آئی اے کے طیارے میں کیک کاٹا، مسافروں، پائلٹس اور عملے نے ایشین چیمپئن  کو مبارکباد دی۔ پی سی بی کے چیف اپریٹنگ افیسر سمیر احمد سید، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید اور دیگر پی سی بی حکام استقبال کے لئے موجود رہے۔

دبئی میں پاکستان انڈر 19 ٹیم فائنل میں بھارت انڈر 19 کو شکست دینے کے بعد وطن واپسی لوٹی ہے۔

شائقینِ کرکٹ کی بڑی تعداد نے ایئرپورٹ پر ٹیم کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔اس موقع پر شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا۔