وفاقی کابینہ نے پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے فیصلوں کی توثیق کر دی

10

اسلام آباد۔23دسمبر  (اے پی پی):وفاقی کابینہ نے پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے فیصلوں کی توثیق کر دی۔

منگل کو وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا  خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی کا بینہ نے پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے منگل  (23 دسمبر  2025ء) کے اجلاس میں لئے گئے فیصلوں کی توثیق کر دی۔

 وفاقی کابینہ نے  پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کے مراحل بہتر انداز میں مکمل ہو نے کے لئے  دعا بھی کی۔