سپیکر قومی اسمبلی کا بنگلہ دیش کا دورہ 

14

اسلام آباد31 دسمبر(اے پی پی): سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کی رہائش گاہ پر تعزیت کی۔ انہوں نے خالدہ ضیاء کے بیٹے طارق رحمان اور بیٹی سے ملاقات کی اور ان کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا۔ مرحومہ خالدہ ضیاء کے بیٹے اور بیٹی نے تعزیت اور نماز جنازہ میں شرکت پر سپیکر سردار ایاز صادق کا شکریہ ادا کیا ۔

اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی نے بنگلہ دیش کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر خلیل الرحمٰن سے بھی ملاقات کی اور صدر اور وزیراعظم پاکستان کی جانب سے تعزیت کا پیغام پہنچایا۔

سپیکر سردار ایاز صادق نے  طارق رحمان سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ دکھ اور رنج کی اس گھڑی میں حکومت پاکستان اور عوام آپ کے ساتھ کھڑے ہیں

سپیکر سردار ایاز صادق نے  مشیر قانون بنگلہ دیش آصف نظرل سے بھی ملاقات کی ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔