اسلام آباد،5 جنوری )اے پی پی):تحریک انصاف کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی، جس میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ عامر ڈوگر نے سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سے متعلق کیسز عدالت سے واپس لینے کی دستاویز پیش کیں۔
عامر ڈوگر نے سپیکر سردار ایاز صادق سے ایک بار پھر محمود اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر بنانے کا مطالبہ کیا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ہر کام قاعدے اور قانون و آئین کے مطابق ہوگا اور قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں اس معاملے پر ایوان کو آگاہ کروں گا۔
سردار ایاز صادق نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی تقرری سے متعلق از سر نو طریقہ کار شروع کیا جائے گا اور قومی اسمبلی کے قواعد واضح ہیں۔











