آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اجلاس ، دریائی چیک پوسٹوں کی سکیورٹی، ہیومن ریسورس، لاجسٹکس، ٹرانسپورٹ سمیت مختلف امور کا جائزہ

9

لاہور 05 جنوری ( اے پی پی ) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا ۔آئی جی پنجاب نے دریائی چیک پوسٹوں کی سکیورٹی، ہیومن ریسورس، لاجسٹکس، ٹرانسپورٹ سمیت مختلف امور کا جائزہ لیا۔آئی جی پنجاب نے دریائی چیک پوسٹوں پر تعینات افسران کی مجموعی کارکردگی، بوٹس، گاڑیوں،اسلحہ اور ایمونیشن کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا،دریائی چیک پوسٹوں کے انفراسٹرکچر، باؤنڈری والز، مورچوں، تھرمل امیجنگ اینڈ بلٹ پروف کیمروں کا جائزہ بھی لیا گیا۔

دریائی چیک پوسٹوں کے ذریعے کرائم کنٹرول، اشتہاری مجرمان، منشیات فروشوں کی گرفتاری، سمگلنگ کی روک تھام کے امور زیر غور آئے،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دریائی چیک پوسٹوں کی سکیورٹی بڑھانے کا حکم دیا اور کہا کہ بارڈر ایریاز پر قائم دریائی چیک پوسٹوں کی حساسیت کے پیش نظر سکیورٹی بڑھا دیں، دریائی چیک پوسٹوں پر موجود بوٹس، گاڑیاں، کیمرے ہمہ وقت فنکشنل رکھے جائیں، دریائی چیک پوسٹوں کی مرمت طلب بلڈنگز کی تعمیر، مورچے مضبوط، بیرونی دیواریں ڈبل کی جائیں، انہوں نے کہا کہ دریائی چیک پوسٹوں کے ذریعے پٹرولنگ موثر، بامقصد اور نتیجہ خیز بنائیں، آئی جی پنجاب نے 15 دن کے اندر دریائی چیک پوسٹوں کی  صورت حال بہتر بنانے، بعد ازاں انسپکشن کروانے کا حکم دیا اور کہا کہ  اے آئی جی آپریشنز روزانہ کی بنیاد پر دریائی چیک پوسٹوں کی کارکردگی رپورٹ پیش کریں، آئی جی پنجاب نے میانوالی بھکر، اٹک، مظفر گڑھ کی چیک پوسٹوں کی صورت حال بہتر ہونے پر ڈی پی اوز کو شاباش دی ۔ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب،آر پی او راولپنڈی،  آر پی او ڈی جی خان،  آر پی او بہاولپور، متعلقہ ڈی پی اوز کی بذریعہ ویڈیو لنک شرکت،

ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب، ڈی آئی جی آر اینڈ ڈی، اے آئی جی آپریشنز، اے آئی جی لاجسٹکس، اے آئی جی ڈویلپمنٹ اجلاس میں موجود تھے۔