سری لنکا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز؛ قومی کرکٹ اسکواڈ کولمبو پہنچ گیا

28

کولمبو ، 05 جنوری ( اے پی پی): سری لنکا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اسکواڈ کولمبو پہنچ گیاہے۔

کولمبو پہنچنے والے پہلے گروپ میں شاداب خان ، رانا فہیم اشرف ، وسیم جونئیر اور سلمان مرزا جبکہ دوسرے گروپ میں کپتان سلمان علی آغا ، محمد نواز ، صاحبزادہ فرحان ،عثمان خان ، صائم ایوب ، ابرار احمد ، عبدالصمد اور خواجہ نافع شامل ہیں۔آئی ایل ٹی ٹونٹی لیگ کھیلنے والے نسیم شاہ ، فخرزمان اور عثمان طارق نے بھی سکواڈ کو جوائن کر لیا۔

ہیڈ کوچ مائیک ہیسن ، باؤلنگ کوچ ایشلے نوبیٹنگ کوچ محمد حنیف اور سپورٹ سٹاف کے دیگر ارکان بھی کولمبو پہنچنے والوں میں شامل  ہیں۔

پاکستانی ٹیم کل رات مقامی وقت کے مطابق آٹھ بجے پریکٹس کرے گی جبکہ کپتان سلمان علی آغا کل مقامی وقت کے مطابق چار بجے پریس کانفرنس کریں گے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچز پر مشتمل سیریز دمبولا میں کھیلی جائے گی۔