کراچی ، 07 جنوری ( اے پی پی): پنجاب کے فرحان علی نے اسلام آباد کے دانیال شہزاد کو چار، صفر سے ہرا کر تیسری قومی جونیئر انڈر 17 چیمپئن شپ جیت لی۔
پاکستان بلیئرڈز اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جہانگیر خان اسپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ چیمپئن شپ کے فائنل میں پنجاب کے فرحان علی نے اسلام آباد کے دانیال شہزاد کیخلاف چار، صفر فریم میں کامیابی حاصل کی، ان کی جیت کا اسکور 21-65، 11-71، 33-79 اور 40-59 رہا۔
اعزازی سیکریٹری پی بی ایس اے نوید کپاڈیہ کے مطابق قبل ازیں کھیلے گئے سیمی فائنلز میں فرحان علی نے پنجاب کی کے موسیٰ تنویر کو چار، ایک سے زیر کر کے فائنل میں جگہ بنائی جہاں ان کی جیت کا اسکور ان کے حق میں 10-67، 77-45، 43-82، 49-62 اور 01-59 رہا۔
دوسرے سیمی فائنل میں اسلام آباد کے دانیال شہزاد نے پنجاب کے ایم کاسان کو چار، دو سے شکست دے کر انجام دیا، دانیال کی جیت کا اسکور 30-67، 70-35، 64-31، 48-61، 37-54 اور 45-70 رہا۔











