بنگلہ دیشی ایئر چیف کی نیول ہیڈ کوارٹرز آمد، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات

14

راولپنڈی،8جنوری(اے پی پی):بنگلہ دیش فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل حسن محمود خان نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ایڈمرل نوید اشرف، NI,، چیف آف دی نیول اسٹاف سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران باہمی پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کے فروغ کے نمونے اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نیول چیف نے اپنے مختلف اقدامات کے ذریعے علاقائی بحری امن اور استحکام کے لیے پاک بحریہ کے عزم کو اجاگر کیا۔

ائیر چیف مارشل حسن محمود خان نے پاک بحریہ کے اعلیٰ پیشہ وارانہ معیارات کا اعتراف کرتے ہوئے دونوں برادر ممالک کی مسلح افواج کے درمیان تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔