اسلام آباد13 جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے متحدہ عرب امارات کے وفد سے ملاقات کی، جس میں ڈائریکٹر جنرل کسٹمز و پورٹ سیکیورٹی احمد بن لاحج الفلاسی شامل تھے۔ ملاقات میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان “پری امیگریشن کلیئرنس” کے حوالے سے باضابطہ معاہری تعاون اور مسافروں کے لیے امیگریشن عمل کو مزید آسان بنانے سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستان اور متحدہ عرب امیرات کے درمیان “پری امیگریشن کلیئرنس” کے حوالے سے باضابطہ معاہدہ کیا جائے گا۔ اس نظام کے تحت مسافروں کی امیگریشن اور متعلقہ کلیئرنس پاکستان ہی میں مکمل کی جائے گی۔ اس نظام کے نفاذ کے بعد مسافروں کو متحدہ عرب امیرات پہنچنے پر امیگریشن کی طویل کارروائی سے گزرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
وفد میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن جما عبداللہ القابی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایئرپورٹس حماد سیف المشغونی اور دیگر اعلیٰ حکام شامل تھے۔ ملاقات میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری اور وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا بھی موجود تھے۔
یہ معاہدہ پاکستان اور متحدہ عرب امیرات کے درمیان تعلقات کو مزید تقویت دینے اور مسافروں کے لیے سفر کو آسان بنانے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔











