معاشی استحکام اور برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، بلال اظہر کیانی

10

اسلام آباد ،15 جنوری )اے پی پی):وزیرِ مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل  کے تعاون سے کاروباری برادری کے نمائندوں کے ساتھ ایک اہم مشاورتی اجلاس کی صدارت کی، جس میں ملک کے بڑے چیمبرز آف کامرس (بشمول کراچی، لاہور، فیصل آباد، کوئٹہ، سرحد، راولپنڈی اور سیالکوٹ) اور کاروباری تنظیموں جیسے ، اور  کے صدور اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کا مقصد پاکستان میں کاروبار کے پھیلاؤ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا اور سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانا تھا۔ اس موقع پر وزیرِ مملکت نے حکومت کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ نجی شعبے کی ترقی کے لیے ایک مستحکم اور شفاف پالیسی فریم ورک فراہم کیا جائے گا، کیونکہ پائیدار معاشی بحالی اور برآمدات پر مبنی ترقی ہی حکومتی حکمتِ عملی کا بنیادی ستون ہیں۔

اجلاس کے دوران کاروباری برادری نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی اور کاروباری عمل کو آسان بنانے میں SIFC کے فعال کردار کو سراہا، تاہم ریگولیٹری عمل میں درپیش چیلنجز پر تحفظات کا اظہار بھی کیا۔ بلال اظہر کیانی نے متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو ان مسائل کے فوری اور موثر حل کے لیے مربوط اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی. انہوں نے گزشتہ اجلاسوں میں کیے گئے فیصلوں پر پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے اب تک کی کوششوں کی تعریف کی اور نئے اٹھائے گئے مسائل کے حل کے لیے واضح لائحہ عمل طے کیا۔ وزیرِ مملکت نے یقین دلایا کہ بزنس کمیونٹی کے ساتھ تعمیری مشاورت کا یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا تاکہ معاشی اصلاحات کے ثمرات نچلی سطح تک پہنچ سکیں.