اسلام آباد،26جنوری (اے پی پی):جمہوریہ میانمار کے وزیر خارجہ تھان سوئے نے پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کے ہمراہ پاکستان اور میانمار کے دفاترِ خارجہ کے درمیان سیاسی مشاورت کے حوالے سے ایک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو ) پر دستخط کئے۔
یہ ادارہ جاتی نظام دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر باقاعدہ روابط، مسلسل مکالمے اور مؤثر تعاون کو فروغ دینے میں مدد فراہم کرے گا۔











