نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور میانمار کے وزیرِ خارجہ تھان سوئے کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات

12

اسلام آباد،26جنوری (اے پی پی): نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور میانمار کے وزیرِ خارجہ تھان سوئے کے درمیان پیر کو یہاں  وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے جن میں دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔

فریقین نے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جامع جائزہ لیا اور مذہبی سیاحت، عوامی روابط اور ثقافتی تبادلوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا تاکہ مشترکہ خوشحالی کو فروغ دیا جا سکے۔

دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی سے متعلق امور بارے تبادلہ خیال اور باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا ۔