ابوظہبی، 27 جنوری ( اے پی پی): صدرِ مملکت آصف علی زرداری متحدہ عرب امارات کے چار روزہ سرکاری دورے پر ابوظہبی پہنچ گئے ہیں۔ابوظہبی کے زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ ، پریذیڈنشل فلائٹ ٹرمنل پر متحدہ عرب امارات کے وزیرِ انصاف عبد الّلہ بن سلطان بن عواد النعیمی نے صدرِ مملکت کا استقبال کیا۔
دورے کے دوران متحدہ عرب امارات کی قیادت سے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیں گے۔
ملاقاتوں میں تجارت، اقتصادی شراکت داری، دفاع، سلامتی اور عوامی روابط کے فروغ پر تبادلۂ خیال ہوگا۔
صدرِ مملکت کا دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین برادرانہ تعلقات اور شراکت داری کے عزم کا مظہر ہے۔











