آئی سی سی انڈر 19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ : زمبابوے میں موجود پاکستان ٹیم ہرارے سے بولاوایو پہنچ گئی

68

زمبابوے، 28 جنوری ( اے پی پی): آئی سی سی انڈر 19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے زمبابوے میں موجود پاکستان ٹیم ہرارے سے بولاوایو پہنچ گئی۔

پاکستان انڈر 19 ٹیم ایک روز آرام کے بعد جمعہ کو ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی۔قومی ٹیم سپر سکس مرحلے کا اپنا دوسرا میچ بھارت کے ساتھ اتوار کو بولاوایو میں کھیلے گا۔

میچ مقامی وقت کے مطابق یہ میچ  صبح ساڑھے نو بجے کھیلا جائے گا۔پاکستان نے سپر سکس مرحلے کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی۔