شیخ عبدالماجد، حریت رہنما کا یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پیغام

14

اسلام آباد ،04فروری (اے پی پی ): شیخ عبدالماجد حریت رہنما نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ آج کا دن پاکستان میں آزاد جموں و کشمیر میں اور مقبوضہ کشمیر میں اور دنیا کے ہر خطے میں جہاں کشمیری اور پاکستانی آباد ہیں منایا جاتا ہے۔ اس دن پاکستانی کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہیں اور ان کے حق خود ارادیت کے حصول کے لیے ان کی اواز بلند کرتے ہیں۔