لاہور04فروری(اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے اسلامیہ جمہوریہ ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیر ی مقدم کا خیر مقدم کیا۔ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم کے شاندار استقبال پر اظہار تشکر۔
ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، تجارت، توانائی اور علاقائی صورتحال پر بات چیت کی۔ دونوں رہنماؤں کا پاک ایران تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نےایرانی سرمایہ کاروں کو زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سیاحت کے شعبوں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی اقتصادی اور سماجی تعلقات کو بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے ساتھ دینے پر وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کیا۔
محمد نواز شریف نے کہا کہ مذاکرات کا دروازہ فراخ دلی سے کھلا رکھے تو مذاکرات سے بڑے بڑے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔ایران نے جوانمردی کے ساتھ حالات کا مقابلہ کیا۔ ایران کے لئے بہت سی دعائیں اور نیک خواہشات ہیں، ایرانی عوام ہمیشہ دعاؤں کا حصہ رہے ہیں۔ محمد نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ایران دو جسم، ایک روح کی مانند ہیں۔
ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے کہا کہ عالم اسلام کی سربراہی اور پاک ایران تعلقات کے فروغ میں محمد نواز شریف جیسے لیڈرکی بہت ضرورت ہے۔ ایرانی قوم محمد نواز شریف کی صحت اور حفاظت کے لئے ہمیشہ دعا گورہتی ہے۔ایرانی سفیر نے کہا کہ محمد نواز شریف خطے کی صورتحال سے مکمل آگا ہ ہوں گے لیکن پاکستان کا بڑا سمجھتے ہوئے ملکر باتیں کرنے میں دلی سکون محسوس کرتے ہیں۔ ایرانی سفیر نے کہا کہ پاکستان کا بڑا ہونے کے ناطے ایرانی عوام اور حکومت کی طرف سے معاملات محمد نواز شریف کے علم میں لانا ضروری سمجھتا ہوں۔ نواز شریف کو پاکستان کی حفاظت کرنے والا ستون سمجھتے ہیں۔پاکستان اور ایران ایک خطہ اور ایک برادری اور ایک قوم ہیں، دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں بہت گہرائی پائی جاتی ہے۔ فارسی زبان اور طلبہ کے امور حل کرانے پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔











