اسلام آباد، 26 دسمبر(اے پی پی): رانا محمد افضل نے وزیرمملکت برائے خزانہ کا حلف لے لیا۔ صدر پاکستان ممنون حسین نے ان سے نئی ذمہ داریوں کا حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں منعقد ہوئی جہاں پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، اراکین پارلیمنٹ، سیکریٹری کیبنٹ ڈویژن اور دیگر اعلی سرکاری حکام موجود تھے۔
حلف برداری کی تقریب کی تمام تر کاروائی اردو زبان میں مکمل کی گئی۔صدر مملکت نے اس موقع پر رانا محمد افضل خان کو وزیرمملکت کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور توقع ظاہر کی کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریاں اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے انجام دیں گے۔
احسان، اے پی پی/وی این ایس