پاکستان کی اقتصادی صورتحال بہتر ہو رہی ہے ملک میں سرمایہ کاری کے لیے بہت سے مواقع موجود ہیں، ہما چغتائی

27

اسلام آباد،12 فروری (اے پی پی ): ہما چغتائی چیئرپرسن سٹینڈنگ کمیٹی برائے خزانہ نے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کی ویڈیو نیوز سروس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی اقتصادی صورتحال بہتر ہو رہی ہے اور ملک میں سرمایہ کاری کے لیے بہت سے مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اقتصادی استحکام کے لیے اقدامات کیے ہیں، جس سے سرمایہ کاروں کو اعتماد ملا ہے ۔

ہما چغتائی نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے متعدد شعبے موجود ہیں جن میں مائننگ، منرلز، توانائی، ٹیکسٹائل اور انفارمیشن ٹیکنالوجی شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے انکیوبیٹرز اور دیگر معاونت کے اقدامات کر رہی ہے تاکہ کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے۔

ہما چغتائی نے کہا کہ پاکستان کی اقتصادی تر قی کے لیے بہت سے عوامل ہیں، جن میں سفیارتی تعلقات، اقتصادی اصلاحات، اور سرمایہ کاری کے مواقع شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مختلف ممالک کے ساتھ پاکستان کے سفارتی روابط میں بہتری آ رہی ہے جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کے نئے امکانات پیدا ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سفیارتی تعلقات بہت سےکے ممالک کے ساتھ بہتر ہو رہے ہیں، جس سے سرمایہ کاری ک مواقع بڑھ رہے ہیں۔