اسلام آباد، 12 فروری (اے پی پی): ممبر پارلیمان علی حیدر گیلانی نے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کی ویڈیو نیوز سروس سے بات کرتے ہوئے کہا ہےکہ پاکستان کی اقتصادی صورتحال بہتر ہو رہی ہے اور ملک میں سرمایہ کاری کے لیے بہت سے مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اقتصادی استحکام کے لیے اقدامات کیے ہیں، جس سے سرمایہ کاروں کو اعتماد ملا ہے ۔
علی حیدر گیلانی نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے بہت سے شعبے ہیں، جن میں مائننگ، منرلز، انرجی، ٹیکسٹائل، اور آئی ٹی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے سرمایہ کاروں کے لیے بہت سے انکیوبیٹرز اور سہولیات فراہم کی ہیں تاکہ وہ اپنے کاروبار کو بڑھا سکیں ۔











