چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کی انٹر پارلیمانی یونین کی صدر ڈاکٹر ٹولیا ایکسن سے ملاقات

14

اسلام آباد،13فروری(اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی انٹر پارلیمانی یونین کی صدر ڈاکٹر ٹولیا ایکسن سے ملاقات کی ، ملاقات کے دوران پاکستان کے پارلیمانی سفارت کاری اور کثیرالجہتی تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

انٹر پارلیمانی یونین(آئی پی یو)کو عالمی جمہوریت اور بین الپارلیمانی مکالمے کا مؤثر پلیٹ فارم قرار دیا گیا۔پاکستان کی آئی پی یواسمبلیوں اور کمیٹیوں میں فعال اور بامعنی شرکت جاری ہے۔چیئرمین سینیٹ کا امن، پائیدار ترقی اور ماحولیاتی تعاون کے فروغ پر زور دیا ۔

سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے آئ پی یوکے ساتھ قریبی تعاون کی ضرورت ہے اور انھوں نے آئی پی یومیں خواتین کی سیاسی شمولیت اور صنفی مساوات   کے کردار کو سراہا ۔انہوں نے  بینظیر انکم سپورٹ پروگرام(بی آئی ایس پی) کو خواتین کے معاشی استحکام کا مؤثر پروگرام قراردیا۔

 چیئرمین سینیٹ نے کشمیر اور فلسطین کے مسائل پر پاکستان کے اصولی مؤقف کا اعادہ کیا اور آئی پی یواور پاکستان

کے درمیان ادارہ جاتی روابط اور تکنیکی تعاون بڑھانے کی تجویز بھی دی۔