وزیر داخلہ محسن نقوی کی شامی وفد سے ملاقات

11

اسلام آباد،14 فروری ( اے پی پی):  وفاقی وزیرِ  داخلہ محسن نقوی کی شام سے آئے ہوئے وفد اور حضرت بی بی زینبؓ کے  مزار کے متولی سے اہم ملاقات ہوئی، جس میں زائرین کو درپیش مسائل اور سہولتوں کی فراہمی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستانی زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کے لیے باہمی تعاون کو فروغ دیا جائے گا اور مشترکہ انتظامات کے ذریعے زیارات کے عمل کو مزید آسان بنایا جائے گا۔

‎وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ حضرت بی بی زینبؓ امتِ مسلمہ کے دلوں میں خاص مقام رکھتی ہیں اور ہر سال لاکھوں پاکستانی زیارات کے لیے شام کا رخ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے متعلقہ ادارے مل کر زائرین کے لیے مزید آسانیاں پیدا کر سکتے ہیں۔شامی وفد نے وزیر داخلہ کو شام کے دورے کی دعوت بھی دی۔ وفد میں ڈاکٹر معاذن ہانی، ڈاکٹر عظمت حسین اور پروفیسر نور زیدی شامل تھیں۔