گیس لیکج سانحہ افسوسناک ، قیمتی جانوں کے ضیاع کا کوئی مداوا نہیں ،لواحقین کیساتھ ہمدردی ہمارا فرض ہے، وفاقی وزیر سردار محمد یوسف

14

اسلام آباد17فروری(اے پی پی): وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب  ہم اہنگی سردار محمد یوسف نے گیس لیکیج دھماکے کے متاثرین میں امدادی چیک تقسیم کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیس لیکج سانحہ افسوسناک تھا، قیمتی جانوں کے ضیاع کا کوئی مداوا نہیں لیکن جو زخمی ہوئے اور ان کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی ہمارا فرض بنتا ہے۔

پاکستان میں بسنے والی تمام لوگ اور تمام اقلیتیں اس ملک کے برابر کے حقدار ہیں۔ کسی بھی شہری پر اگر کوئی بھی مصیبت آتی ہے تو اس میں ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے۔ قیمتی جانوں کا کوئی نعم البدل نہیں ہے لیکن لواحقین کے لیے وزارت مذہبی امور کی طرف سے خاندانوں کو پانچ لاکھ لواحقین کے لیے اور 50 ہزار زخمیوں کے لیے چیک تقسیم کیے گئے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور وزارت مذہبی امور اقلیتوں کے مسائل حل کرنے کے لیے بھی کوشاں ہے۔ مستقبل میں ایسے  حادثات سے بچنے کے لیے آگاہی مہم چلانے کی ضرورت ہے۔