وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خاں لغاری اور ترکمانستان کے سفیر  کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

10

اسلام آباد: 24 فروری ( اے پی پی(: سردار اویس احمد خاں لغاری کی ترکمانستان کے سفیر عطا جان مولاموف سے اہم ملاقات  منگل  کو ہوئی۔پاکستان اور ترکمانستان کے دوطرفہ تعلقات  پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر توانائی  اویس لغاری نے کہا کہ ماہِ رمضان پر ترکمانستان کی عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں ۔

ملاقات میں پاکستان اور ترکمانستان کے دوطرفہ تعلقات  پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔سردار اویس احمد خان لغاری اور ترکمانستان کے سفیر کے درمیان توانائی تعاون پر گفتگو ہوئی۔ملاقات میں پاکستان اور وسطی ایشیا کے ممالک کے درمیان علاقائی روابط مضبوط بنانے پر بات کی گئی۔

وفاقی وزیر توانائی نے علاقائی رابطہ کاری کی اہمیت کو اجاگر کیا،سرحد پار توانائی منصوبوں کی تزویراتی اہمیت پر بات چیت کی گئی۔توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے پر دونوں فریقین کا تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر فریقین کامتعلقہ معلومات کے تبادلے اور پائیدار ترقی پر ملاقات میں غور اورپاکستان اور ترکمانستان کے درمیان توانائی تعاون آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔