وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی وارسا، پولینڈ میں غیرقانونی امیگریشن کانفرنس میں پاکستانی وفد کی قیادت

15

اسلام آباد،27 فروری (اے پی پی ): وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں غیرقانونی امیگریشن سے متعلق 6 ممالک کے وزرائے داخلہ کی کانفرنس میں پاکستان وفد کی قیادت کی۔ اس کانفرنس میں پولینڈ، ایسٹونیا، لٹویا، فن لینڈ اور لتھوانیا کے وزرائے داخلہ نے شرکت کی۔

کانفرنس میں غیرقانونی امیگریشن کی روک تھام اور قانونی امیگریشن کی حوصلہ افزائی کے لیے مربوط روڈ میپ مرتب کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ تمام ممالک نے پاکستان کے لیے آفیشل سطح پر نوکریاں دینے پر بھی اتفاق کیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان انسانی سمگلنگ اور غیرقانونی امیگریشن کے خلاف مربوط حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی سمگلنگ مافیا کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان سے یورپ میں ہونے والی غیر قانونی امیگریشن میں 47 فیصد کمی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک اور پاکستان مل کر اس چیلنج پر قابو پا سکتے ہیں ۔