سری لنکا، 27 فروری ( اے پی پی): آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے سری لنکا میں موجود قومی سکواڈ نے پالیکیلے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔
کوچز کے زیر نگرانی کھلاڑیوں کی بیٹنگ اور باولنگ کی نیٹ پریکٹس کی۔ کل سری لنکا کے خلاف سپر 8 کے آخری میچ کے لیے نیٹ پریکٹس سے قبل کھلاڑیوں نے فزیکل ڈرلز اور فیلڈنگ سیشن میں بھی حصہ لیا۔پاکستان سپر ایٹ مرحلہ کا تیسرا میچ سری لنکا کے خلاف کل کھیلے گا۔











