گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا ویڈیو پیغام

14

پشاور، یکم مارچ )اے پی پی ): فیصل کریم کنڈی نے ایران کے سپریم لیڈر سید آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں گورنر خیبرپختونخوا نے ایران کے سپریم لیڈر اور ان کے رفقاء پر امریکی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک افسوسناک واقعہ ہے جس پر پوری امتِ مسلمہ غمزدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایران پر حملے کے حوالے سے واضح اور دوٹوک موقف اختیار کیا ہے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے سفارتی کوششوں کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے خیبرپختونخوا کے عوام سے اپیل کی کہ وہ ایران پر حملے کے خلاف اپنا احتجاج پرامن انداز میں ریکارڈ کروائیں اور کسی بھی ایسے عمل سے گریز کریں جس سے انتشار یا بدامنی پیدا ہو۔

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ پاکستان اس وقت ایک نازک صورتحال سے گزر رہا ہے، لہٰذا ہمیں اتحاد، صبر اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا تاکہ ملک دشمن عناصر کسی بھی قسم کا فائدہ نہ اٹھا سکیں۔انہوں نے اپنے پیغام کے اختتام پر خطے میں امن، استحکام اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کے لیے دعا کی۔