وزیرداخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ، امن عامہ کی صورتحال کا جائزہ لیا

9

اسلام آباد،یکم مارچ،( اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے   اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ہے۔وزیرداخلہ  نے ریڈ زون ،ڈپلومیٹک انکلیو اور دیگر علاقوں میں امن عامہ کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

 محسن نقوی نے  سکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا اور  ڈپلومیٹک انکلیو میں فول پروف انتظامات یقینی بنانے کے آحکامات دیئے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پرامن احتجاج ہر ایک کا حق ہے۔احتجاج کی آڑ میں شرپسندی کی قطعا اجازت نہیں دی جا سکتی جبکہ سکیورٹی انتظامات ہر لحاظ سے مکمل اور جامع ہونے چاہئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ روزمرہ معمولات زندگی میں خلل پیدا کرنے کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔

آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو امن وامان کی صورتحال بارے بریف کیا۔

چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا،ڈپٹی کمشنر اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔