اسلام آباد، 4 مارچ ( اے پی پی): چمن سیکٹر میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف افواج پاکستان کی مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے خفیہ اطلاعات پر افغان طالبان کی مسلح تشکیل کے خلاف کامیاب کارروائی کی۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران ایک افغان طالبان دہشت گرد ہلاک جبکہ تین کو زخمی حالت میں زندہ گرفتار کرلیا گیا۔پاک فوج نے اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن مکمل کیا۔
ذرائع کے مطابق علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے جبکہ فتنہ الخوارج کے گرفتار دہشت گردوں سے تفتیش جاری ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج خطے میں قیامِ امن کے لیے پرعزم ہے اور دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔











