وزیراعظم شہباز شریف کی جنید انوار چوہدری کی رہائش گاہ آمد، والدہ کے انتقال پر تعزیت اور والد کی عیادت

10

 لاہور،7 مارچ ( اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی وزیرِ سمندری امور جنید انوار چوہدری کی رہائش گاہ آمد،وزیرِ اعظم نے جنید انوار چوہدری کی والدہ کی رحلت پر تعزیت کی-

وزیرِ اعظم نے مرحومہ کی بلندی درجات اور انکے اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی-وزیرِ اعظم نے جنید انوار چوہدری کے والد کی  بھی علالت پر مزاج پرسی کی اور ان  کی جلد صحتیابی کی دعا-