اسلام آباد، 17 مارچ ( اے پی پی): وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے روانڈا کی ہائی کمشنر فاتحو ہاریریمانا نے ملاقات کی۔ دوران ملاقات دونوں ممالک کے درمیان انسانی حقوق، بالخصوص خواتین کی ترقی اور بچوں کی فلاح و بہبود کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
ملاقات میں صنفی مساوات، خواتین کی سیاسی شرکت اور ادارہ جاتی روابط کو مضبوط بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے مشترکہ پروگرامز کے ذریعے تجربات کے تبادلے اور انسانی حقوق کے فروغ کے لیے باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔











