کراچی پورٹ کے مین چینل کی ڈریجنگ 18 مارچ سے شروع ہوگی، بڑے جہازوں کی آمد ممکن

26

اسلام آباد، 18 مارچ (اے پی پی): وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ کے مین چینل کی ڈریجنگ 18 مارچ سے شروع ہوگی۔انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان کی بحری صلاحیت میں نمایاں اضافہ کرے گا جبکہ چینلز کی گہرائی 14 میٹر تک بڑھائی جائے گی۔

وفاقی وزیر کے مطابق ڈریجنگ مکمل ہونے کے تین ماہ بعد بڑے جہازوں کی آمد ممکن ہوگی اور 350 میٹر طویل اور 100,000 جی آر ٹی کے جہاز لنگر انداز ہو سکیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ 14 برتھس کی گہرائی 15.5 میٹر تک بڑھائی جائے گی جس سے بندرگاہ پر رش میں کمی اور جہازوں کی آمد و رفت تیز ہوگی۔

محمد جنید انوار چوہدری نے کہا کہ یہ منصوبہ تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ کرے گا اور معیشت کو مضبوط بنائے گا۔