وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی لاہور میں تعینات چین کے قونصل جنرل سن یان سے ملاقات

15

لاہور، 18مارچ(اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے لاہور میں نئے تعینات چین کے قونصل جنرل سن یان (Sun Yan) نے ملاقات کی ۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے نئے قونصل جنرل کو لاہور میں تعیناتی پر مبارکباد دی اور انہوں نے دورہ چین کی دعوت شکریہ کے ساتھ قبول کرلی۔ملاقات میں سٹریٹجک تعاون اور سی پیک (CPEC) کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پاک چین دوستی کو فقیدالمثل قرار دیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا دفاعی تعاون اور دیگر ممالک کے ساتھ کشیدگی کم کرنے میں تعاون پر اظہارتشکر کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے نئے قونصل جنرل سن یان کے سفارتی مہارت کو سراہا ۔ دونوں رہنماؤں کا پاکستان اور چین کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری اور دوستی پر زور دیا۔ملاقات میں پنجاب حکومت اور چینی قونصل خانے کے ساتھ ملکر اقتصادی اور ثقافتی تبادلوں کو وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔ملاقات میں پاکستان اور چین کی دوستی کو مزید مضبوط بنانے اور مشترکہ خوشحالی کے لیے کام کرنے کا عزم کا اعادہ کیا۔ملاقات میں تجارت، انفراسٹرکچر، توانائی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر زور دیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ چین نے پاکستان کی علاقائی سلامتی، خودمختاری اور ترقی میں اہم کردار ادا کیاہے۔پنجاب حکومت پنجاب میں صنعتی ترقی، تکنیکی تعاون اور شہری انتظام میں چینی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب سی پیک کے تحت صنعتی کاری، لاجسٹک کوریڈورز اور ٹیکنالوجی کی شراکت داری کے ذریعے معاشی ترقی کا ہدف رکھتا ہے۔چینی قونصل جنرل سن یان نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ دوستی کی بہت قدر کرتے ہیں۔ سائنو پاک تعلقات سٹریٹجک اعتماد، باہمی احترام اور غیر متزلزل یکجہتی کی روشن مثال ہے۔چینی قونصل جنرل سن یان نے کہا کہ بین الاقوامی فورمز پر چین کی مسلسل  اصولی حمایت ، علاقائی امن، استحکام اور ترقی کے لیے پاکستان کا پختہ عزم قابل تحسین ہے۔چینی قونصل جنرل پنجاب میں کاروباری اداروں اور ترقیاتی شراکت داروں کے ساتھ  معاشی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہیں۔ قونصل جنرل سن یان نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری (CPEC) علاقائی رابطے کا ایک تبدیلی کا انجن بنی ہوئی ہے۔مریم نواز شریف نے بتایا کہ پنجاب میں چینی سرمایہ کاروں کے لیے خصوصی اقتصادی زونز (SEZs) بنا رہی ہیں اور فیصل آباد میں علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی اور قائد اعظم بزنس پارک میں گارمنٹس سٹی چینی سرمایہ کاروں کے لیے تیار ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ٹیکسٹائل، زراعت، قابل تجدید توانائی، الیکٹرک موبلٹی، ویسٹ مینجمنٹ اور آئی ٹی میں سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنے اور چینی کمپنیوں کے لیے پنجاب چائنا ڈیسک اوربزنس فیسیلیٹیشن سینٹرز قائم کررہے ہیں۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ جیسے اداروں کے کاروبارکیلئے دوست سرمایہ کاری کا ماحول بنارہے ہیں اور پنجاب اقتصادی زونز کوچینی سرمایہ کاری کے لیے صنعتی گیٹ ویزکے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اقتصادی زونز میں برآمدی مینوفیکچرنگ، سپلائی چین انٹیگریشن اور طویل المدتی صنعتی شراکت داری پر مرکوز ہیں۔مریم نواز شریف نے مزید بتایا کہ قائد اعظم بزنس پارک میں پلگ اینڈ پلے ماڈل گارمنٹس سٹی  غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے تیار انفراسٹرکچر اور یوٹیلیٹیز کے ساتھ دلچسپی کا مرکز ہے۔چینی کمپنیاں  پنجاب میں ٹیکنالوجی کی منتقلی، صنعتی تنوع اور روزگار کے مواقع میں  قابل قدر حصہ ڈال رہی ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ چینی شہریوں اور پروجیکٹ کی حفاظت حکومت پنجاب کی اولین ترجیح اور پنجاب حکومت صوبے میں کام کرنے والے چینی باشندوں،چینی سرمایہ کاروں کو محفوظ اور فرینڈلی کاروباری ماحول فراہم کررہی ہے۔ پنجاب حکومت اور چین کے درمیان تعاون، جدت طرازی اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کے وژن پر قائم ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب چین کے ساتھ جدت، سبز ترقی، اور ایڈوانسڈ مینوفیکچرنگ میں تعاون کا خواہاں ہے ۔پنجاب حکومت جدت طرازی، سبز ترقی اور ایڈوانسڈ مینوفیکچرنگ میں چین کے ساتھ تعاون مزید بڑھانے میں دلچسپی رکھتی  ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ چین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار اور انفراسٹرکچر اور انرجی پراجیکٹ میں  بڑا سرمایہ کار ہے۔