نوابشاہ: صدر مملکت آصف علی زرداری سے عید کے روز زرداری ہاؤس میں اہم ملاقاتیں

11

نوابشاہ، 22 مارچ ( اے پی پی): آصف علی زرداری سے اپنے آبائی شہر نوابشاہ میں عید کے روز  زرداری ہاؤس میں منتخب نمائندوں اور معززین نے ملاقاتیں کیں اور انہیں عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر صدر مملکت اور آصفہ بھٹو زرداری سے سید مراد علی شاہ، صوبائی وزرا، ضیاء الحسن لنجار، شرجیل انعام میمن، جام خان شورو، علی حسن زرداری، اسماعیل راہو سمیت دیگر ارکانِ صوبائی اسمبلی، سینیئر پارٹی رہنماؤں اور عمائدین نے بھی ملاقات کی۔

صدر آصف علی زرداری نے اس موقع پر تمام مہمانوں کو عید کی مبارکباد دی اور انہیں ہدایت کی کہ اپنے اپنے حلقوں میں جاری ترقیاتی کاموں پر توجہ دیں اور عوامی مسائل کے حل کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ عیدالفطر کے موقع پر اپنے ہمسایوں اور ضرورت مندوں کا خیال رکھا جائے اور عوام سے روابط کو مزید مضبوط بنایا جائے۔ صدر مملکت نے عوامی نمائندوں پر زور دیا کہ وہ اپنی صلاحیتیں ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے وقف کریں۔