وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی کا  اینٹی نارکوٹکس فورس ہیڈکوارٹر کا دورہ

13

اسلام آباد ،26مارچ(اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے نئی نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے لیے ہر سطح پر بھرپور کریک ڈاؤن جاری رکھنے پر زور دیا۔ انہوں نے تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کے خلاف آگاہی مہم کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی۔

محسن نقوی نے کم وسائل و افرادی قوت کے باوجود انسداد منشیات کے ضمن میں موثر کارروائیوں پر اے این ایف کی کارکردگی کو سراہا۔ اجلاس میں اے این ایف کے حال ہی میں شہید ہونے والے 6 شہدا کی بلندی درجات کیلئے دعا کی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ منشیات کے جرائم میں سزا کی شرح 82 فیصد تک پہنچ گئی ہے، اور منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث 22 ملکی اور 9 غیر ملکی ڈرک ٹریفکنگ آرگنائزیشنز کو توڑا گیا ہے۔

پوپی کی فصل کی کاشت کو تلف کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔ ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے اے این ایف فاونڈیشن کے قیام کی اصولی منظوری دی گئی ۔