اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات، خطے میں امن و استحکام کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق

75

اسلام آباد،29مارچ  (اے پی پی):پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ، سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ  شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ملاقات کی ہے۔

 ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی سطح پر بدلتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ کے لیے مکالمے، سفارتکاری اور مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ قریبی تعاون کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ وہ دوطرفہ اور کثیرالجہتی سطح پر مل کر کام جاری رکھیں گے تاکہ تعاون کو مزید فروغ دیا جا سکے اور خطے میں امن و خوشحالی کو تقویت دی جا سکے۔