فیلڈ مارشل سید عاصم منیر مقبوضہ کشمیر کے عوام کے لئے امید کی واحد کرن قرار

12

اسلام آباد،  30  مارچ  (اے پی پی ): مقبوضہ کشمیر کے عوام نے پاکستانی عسکری قیادت سے والہانہ محبت اور عقیدت کا اظہار کیا ہے۔ ایک کشمیری شہری نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو امید کی واحد کرن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام آپ کے منتظر ہیں اور آپ سے بھارتی قبضے سے آزاد کرانے کی درخواست کرتے ہیں۔

شہری نے کہا کہ آپ نے بھارت کو جو جنگ میں سبق سکھایا ہے، ہم سب بہت خوش ہیں۔ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے بعد کشمیریوں کی امید آپ ہیں۔

یہ پیغام پاکستان اور اس کی افواج کی قیادت کے ساتھ کشمیریوں کے گہرے اعتماد اور والہانہ محبت کی عکاسی کرتا ہے ۔