صدر مملکت سے مصور وقاص احمد شائق کی ملاقات، فنکاروں کو قومی سرمایہ قرار دیا

10

اسلام آباد، 7 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت آصف علی زرداری سے معروف مصور وقاص احمد شائق نے پیر کے روز ایوانِ صدر میں ملاقات کی۔

ایوانِ صدر کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے ملاقات کے دوران مصور کی تخلیقی صلاحیتوں کو سراہا اور فن و ثقافت کے فروغ پر زور دیا۔

صدر زرداری نے کہا کہ فن اور ثقافت قوم کی روح ہیں، ان کا فروغ ہماری قومی شناخت کو مستحکم اور ہماری تہذیبی وراثت کو زندہ رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے تخلیق کار اور فنکار قومی سرمایہ ہیں، ان کی حوصلہ افزائی اور سرپرستی ریاست کی ذمہ داری ہے۔