اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی  وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ پیر سید عمران احمد شاہ کی رہائش گاہ آمد

10

اسلام آباد،08 اپریل (اے پی پی): اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ پیر سید عمران احمد شاہ کی رہائش گاہ آمد کر کے ان کی والدہ محترمہ کے انتقال پر تعزیت کی۔ انہوں نے سید عمران احمد شاہ کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور پیر سید عمران احمد شاہ اور انکے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ ماں جیسی عظیم ہستی کا بچھڑ جانا ناقابلِ تلافی نقصان اور عظیم صدمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ والدہ کی شفقت اور محبت کا دنیا میں کوئی نعم البدل نہیں ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ غم اور دکھ کی گھڑی میں پیر سید عمران احمد شاہ اور انکے خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہیں۔

انہوں نے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔