اسلام آباد، 11 اپریل ( اے پی پی): دفاعی تجزیہ کار، ڈاکٹر ماریہ سلطان نے وزارتِ اطلاعات و نشریات کو شاندار انتظامات پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جناح کنونشن سینٹر میں فراہم کی گئی سہولیات واقعی قابلِ ستائش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پورا آپریشن نہایت منظم، ہموار اور پیشہ ورانہ انداز میں جاری ہے، جبکہ ہر فرد کے ساتھ بلاامتیاز یکساں سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ یہ انتظامات اپنی نوعیت میں ایک بہترین مثال ہیں جسے تاریخ میں بھی مثبت انداز میں یاد رکھا جائے گا-











