اسلام آباد، 13 اپریل (اے پی پی): اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اندرونِ ملک سفری سہولیات میں اضافے کے لیے ائیرسیال نے اسلام آباد سے سکھر کے روٹ پر اپنی پروازوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ ابتدائی شیڈول کے تحت اس روٹ پر ہفتے میں ایک پرواز آپریٹ کی جائے گی، جس کا مقصد دونوں شہروں کے درمیان مسافروں کو تیز رفتار اور آرام دہ سفری سہولت فراہم کرنا ہے۔ افتتاحی پرواز 37 مسافروں کو لے کر دوپہر 12 بجکر 10 منٹ پر اسلام آباد سے سکھر پہنچی، جبکہ سکھر سے اسلام آباد کے لیے واپسی پرواز دن 1 بجکر 12 منٹ پر روانہ ہوئی۔ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے اس نئی فضائی سروس کو مسافروں کے لیے ایک اہم سہولت قرار دیا ہے۔











