وزیراعظم شہباز شریف کا وزیر مملکت عبد الرحمٰن کانجو کی رہائش گاہ آمد، والدہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

12

اسلام آباد، 14 اپریل ( اے پی پی): وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیر مملکت عبد الرحمٰن کانجو کی رہائش گاہ  پرگئے اور ان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے مرحومہ کی مغفرت اور ان کے لیے بلندیِ درجات اور اہل خانہ کے لئے صبر و استقامت کی دعا کی۔