وفاقی وزیر خزانہ کی ماسٹرکارڈ کے اعلیٰ عہدیدار سے ملاقات، ڈیجیٹل ادائیگیوں اور مالی شمولیت پر تبادلہ خیال

10

واشنگٹن ڈی سی ،14 اپریل (اے پی پی): وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے بہار اجلاس 2026 کے موقع پر ماسٹرکارڈ کے چیف گلوبل افیئرز اینڈ پالیسی ٹکر فوٹ سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دینے، مالی شمولیت بڑھانے اور فِن ٹیک شعبے میں جدت کو فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں جانب سے پاکستان میں محفوظ، جامع اور جدید ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لیے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

ملاقات میں سائبر سکیورٹی، سرحد پار مالی لین دین اور ترسیلات زر سے متعلق امور بھی زیرِ غور آئے۔