وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنے دورہ قطر پر دوحہ پہنچ گئے

18

دوحہ،16 اپریل ( اے پی پی): وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنے دورہ قطر پر دوحہ پہنچ گئے ہیں  جہاں قطر کے وزیرِ مملکت برائے خارجہ امور سلطان بن سعد المریخی نے وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کا پر تپاک استقبال کیا-

وزیرِ اعظم  شہباز شریف سمیت  پاکستانی وفد کو قطری مسلح افواج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی بھی دی-

وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کی آمد پر دوحہ ائیرپورٹ اور دوحہ شہر کو پاکستانی پرچموں سے سجایا گیا-

 دورہ کے دوران وزیرِ اعظم امیر قطر   شیخ تمیم بن حمد آلثانی سے دو طرفہ ملاقات کریں گے اور پاکستانی کی خطے و عالمی امن کیلئے جاری کوششوں پر بھی تبادلہ خیال ہوگا-

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی اور وزیرِ اعظم کے ترجمان برائے بین الاقوامی میڈیا مشرف زیدی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں-