پاکستان ویمنز اسکلز اینڈ فٹنس کیمپ کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی کراچی میں باقاعدہ آغاز

20

کراچی، 16 اپریل ( اے پی پی): پاکستان ویمنز اسکلز اینڈ فٹنس کیمپ کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی کراچی میں باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے، جہاں ویمن ٹیم کے مینٹور وہاب ریاض اور کوچنگ اسٹاف کی زیرِ نگرانی کھلاڑیوں نے پہلے بھرپور ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔ فیلڈنگ کی مشقوں سے قبل وہاب ریاض نے کھلاڑیوں کو خصوصی بریفنگ دی، جس کا مقصد انہیں جدید کرکٹ کے تقاضوں اور فٹنس کے معیار سے ہم آہنگ کرنا ہے۔

 یہ تربیتی کیمپ 23 اپریل تک جاری رہے گا تاکہ کھلاڑیوں کو مستقبل کے چیلنجز اور خاص طور پر زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز کے لیے مکمل طور پر تیار کیا جا سکے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کی ویمنز ٹیموں کے درمیان 6 میچوں پر مشتمل وائٹ بال سیریز 4 سے 15 مئی تک کراچی میں کھیلی جائے گی، جس کے لیے اس کیمپ کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔