قطر : وزیرِ اعظم شہباز شریف کا پرتپاک استقبال، قطری فضائیہ کے لڑاکا طیاروں  نے جہاز کو بحفاظت ایئرپورٹ تک پہنچایا

17

دوحہ، 16 اپریل ( اے پی پی): وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کے دورۂ قطر کے دوران ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

قطر کی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی قطری فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے وزیرِ اعظم کے طیارے کو حفاظتی حصار میں لے کر ایئرپورٹ تک پہنچایا۔

‎وزیرِ اعظم نے اس پرتپاک استقبال پر قطری قیادت اور پائلٹس کا شکریہ ادا کیا۔