اسلام آباد (اے پی پی): جرمنی کی سفیر اینا لیپل نے وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون سے ملاقات کی، جس میں ڈیجیٹل میڈیا کے بدلتے ہوئے عالمی منظرنامے، ابھرتے ہوئے مواقع اور مشترکہ چیلنجز پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران جعلی خبروں اور گمراہ کن معلومات کے تدارک، آن لائن تحفظ کے فروغ اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے غیر قانونی استعمال کو روکنے کے حوالے سے باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ اس موقع پر جرمن سفارتخانے کے سربراہ برائے مواصلات و ثقافتی امور یان جیرالڈ کراوسر بھی موجود تھے۔
ملاقات میں ڈیجیٹل گورننس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔











