وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سکندر مومنی سے ملاقات

6

تہران، 17 اپریل ( اے پی پی): وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب سکندر مومنی سے ملاقات  کی ہے، ملاقات میں خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال  کیا گیا-

ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی نے جنگ بندی اور مصالحتی  کردار پر پاکستان کی تاریخ ساز کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی برادر ملک پاکستان کی ثالثی میں قائم ہوئی ہے جبکہ ایران پاکستان کا مخلصانہ اور مثبت کردار ہمیشہ یاد رکھے گا۔

اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن اور استحکام چاہتا ہے اس لیے مشرق وسطی  میں  تنازعات کے دیرپا حل کے لئے مخلصانہ کاوشیں کی جارہی ہیں۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ  جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں،ڈائیلاگ ہی میں تنازعات کا حل ہے۔