سردار ایاز صادق کی  اعجاز حسین جاکھرانی کی رہائش گاہ آمد، بیٹے کے انتقال پر تعزیت

8

اسلام آباد،26اپریل  (اے پی پی):اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق   نے پاکستان پیپلز پارٹی کے  چیف وہپ  اور  رکن قومی اسمبلی اعجاز حسین جاکھرانی کی رہائش گاہ  پر جا کر  اعجاز حسین جاکھرانی کے صاحبزادے کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

  اعجاز حسین جاکھرانی اور اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار  کرتے ہوئے کہا کہ اولاد کا غم والدین کے لیے سب سے بڑا صدمہ ہوتا ہے،جوان بیٹے کا بچھڑ جانا ایک ایسا دکھ ہے جسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ  والدین اپنی اولاد کے لیے بے شمار خواب اور امیدیں وابستہ کرتے ہیں، ان کی جدائی باعث رنج و غم ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں اعجاز حسین جاکھرانی اور ان کے اہلِ خانہ کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔ انہوں نے  اللّٰہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگواران کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔