اسپیکر قومی اسمبلی  کی کامران ٹیسوری سے ملاقات، والدہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

7

اسلام آباد، 26 اپریل ( اے پی پی):  اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی رہائش گاہ پہنچے۔ اسپیکر نے کامران ٹیسوری سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا۔

اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ والدین کا بچھڑ جانا بہت بڑا صدمہ ہے، والدین کا کوئی نعم البدل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں آپ کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔

اسپیکر سردار ایاز صادق نے مرحومہ کی درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ کامران ٹیسوری اور ان کے اہل خانہ کو اس ناقابلِ تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل عطا فرمائے۔