پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کا فیصل آباد میں ہوا بازی کے ایک بڑے اور جدید ترین ‘گرین فیلڈ ایئرپورٹ’ منصوبے کا آغاز

23

فیصل آباد، 29 اپریل ( اے پی پی): پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے فیصل آباد میں ہوا بازی کے ایک بڑے اور جدید ترین ‘گرین فیلڈ ایئرپورٹ’ منصوبے کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔ منصوبے کے لیے عالمی شہرت یافتہ کنسلٹنٹ ادارے ‘دار الہندسہ’   کے ساتھ باقاعدہ معاہدہ کر لیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ورکس اینڈ ڈویلپمنٹ سمیر سعید، ڈائریکٹر پلاننگ غلام عباس شیخ اور ڈائریکٹر فنانس ثاقب بٹ سمیت اہم اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ کنسلٹنٹس نے منصوبے کا تفصیلی روڈ میپ اور ڈیزائن پیش کیا۔ حکام کے مطابق یہ منصوبہ خطے میں تجارت، سیاحت اور روزگار کے وسیع مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ جدید فضائی سفر کی سہولیات کی فراہمی میں سنگ میل ثابت ہوگا۔